چوہدری شجاعت سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے متحرک ، پولیٹیکل کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی جماعتوں میں رابطے کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت نے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ۔ میر نصیر خان مینگل کو کمیٹی کا چیئرمین اور غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان  میں طارق حسن ،انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔

کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے، تو ہمارے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرے گی، کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی

کمیٹی نیشنل ڈائیلاگ کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی نیشنل ایشوز پر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More