سرحد پار نسیم شاہ کا جڑواں بھائی۔۔ ہوبہو نسیم شاہ جیسے دکھنے والے بھارتی نوجوان کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 15, 2025

پاکستان کے معروف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ایک بھارتی ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے!

دورِ حاضر میں جہاں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ہوتا ہے، وہیں مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آنا سوشل میڈیا کی بدولت اور بھی دلچسپ بن چکا ہے۔ حال ہی میں ایک بھارتی شہری نے نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہے۔

ویڈیو میں یہ شخص 'انڈیا گاٹ ٹیلنٹ' شو سے متعلق تنازعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہا ہے، لیکن لوگوں کی زیادہ تر توجہ ان کے بیان سے نہیں بلکہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہو گئی۔

اس ویڈیو میں، نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے کہا کہ 'انڈیا گاٹ ٹیلنٹ' جیسے غیر ضروری موضوعات پر بحث ہو رہی ہے، جبکہ اہم مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری نظر انداز ہو رہے ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی باتوں کی بجائے ان کی نسیم شاہ سے مشابہت پر کمنٹس کرنا شروع کر دیے۔

ایک صارف نے لکھا، "یہ بالکل نسیم شاہ کا بھائی لگ رہا ہے!"، جبکہ ایک اور نے سوال کیا، "کیا یہ نسیم شاہ ہیں یا کوئی اور؟" کچھ کرکٹ مداح تو اتنے کنفیوژ ہو گئے کہ انھیں نسیم شاہ ہی سمجھ بیٹھے۔

کچھ نے تو مذاق کرتے ہوئے یہ تک مشورہ دے دیا کہ "بھائی، بھارت کے مسائل چھوڑو، چیمپئنز ٹرافی پر دھیان دو!"، اور ایک صارف نے کہا، "نسیم شاہ، بولنگ پر توجہ دو بھائی!"۔

اس ویڈیو کی مقبولیت نے "نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی" کے لقب کو جنم دیا، جس پر کئی میمز بھی بن چکے ہیں۔ نسیم شاہ کے ہمشکل کی مشابہت نے انٹرنیٹ پر ہنسی اور مزاح کا ماحول پیدا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More