تین ملکی سیریز کا فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے243رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 14, 2025

پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 242 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

محمد رضوان 46، سلمان آغا 45، طیب طاہر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، فخر زمان  10،بابر اعظم 29،سعود شکیل 8،خوشدل شاہ 7،فہیم اشرف 22،شاہین آفریدی 1،نسیم شاہ 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ابرار احمد ایک رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورکی نے 4 اور مائیکل بریسویل نے2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More