رنویر الہٰ آبادیا یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟ وائرل کلپ سے متنازعہ ہونے والے بھارتی یوٹیوبر کی ماہانہ آمدنی سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Feb 14, 2025

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے حوالے سے سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

حال ہی میں، ٹی وی شو "انڈیا گوٹ ٹیلنٹ" میں اپنے والدین کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کی وجہ سے رنویر سوشل میڈیا پر ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، اور اب لوگ ان کی مالی حیثیت کے بارے میں بھی زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب سے ماہانہ آمدنی تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے، اور ان کی سالانہ کمائی 40 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کی جائیداد میں ایک شاندار آفس، بنگلہ اور کئی لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

رنویر کی شہرت کا آغاز ان کے مشہور پوڈکاسٹ "دی رنویر شو" سے ہوا، جس نے انہیں لاکھوں دلوں کا محبوب بنا دیا۔ اب ان کے فالوورز میں کئی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں، اور وہ بڑے اسٹارز کے ساتھ اپنے پوڈکاسٹ میں بات چیت کرتے نظر آ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More