سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف ریفرنس سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کےعلم میں نہیں کہ حکومت ریفرنس لانے کا سوچ رہی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا کبھی نہیں دیکھا ، ججز میں تقسیم میں کوئی نئی بات اور کوئی اچھی بات بھی نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز کیخلاف ریفرنس بنایا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں، صوبے اور انتظامیہ کام کر رہی ہے، ملک کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں ، سیاسی عدم استحکام نے کیا بگاڑ لیا ؟، پی ٹی آئی اپوزیشن سے بات چیت کر رہی ہے، اچھی بات ہے، پی ٹی آئی جہاں کمفرٹیبل ہے وہاں ضرور بات کرے۔