واشنگٹن، بھارتی وزیراعظم کی آمد پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ہم نیوز  |  Feb 14, 2025

واشنگٹن ڈی سی، بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کی آمد پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کی قیادت خالصتانی رہنماء ڈاکٹر امرجیت سنگھ اور کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کی۔

دفاعی اخراجات میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

مظاہرین نےبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ بھارت کے ظالمانہ اورانسانیت دشمن اقدامات کامعاملہ اٹھائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن فرانسیسی صدر امانیول میکرون  نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، مودی سرکار کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More