وفاقی حکومت نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو ختم کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریگا ، اے این ایف کو بھی وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، نارکوٹکس کنڑول کے وزیر بھی محسن نقوی ہوں گے۔
وزارت ہوا بازی ختم ، وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا
واضح رہے 2017 میں نارکوٹکس کو علیحدہ وزارت کا درجہ دیا گیا تھا ، 2017 سے پہلے نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ تھااس مقصد کیلیے وزارت داخلہ نے گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔