ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملک میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی مدد سے پاکستان میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ہم انویسٹی گیٹس ٹیم نے سرکاری دستاویزات حاصل کی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مجموعی طور پرلگ بھگ ساڑھے تین ارب ڈالرز مالیت کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں ہوئی۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ

مالی سال 2023 اور2024 کے درمیان ایک سال میں دوارب تیس کروڑ کی بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آئی، جولائی 2024 سے دسمبر2024 کے درمیان ایک ارب دس کروڑ روپے کی بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئی۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط ہوئے، ہیوی الیکٹرک کمپلیکس میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی کامیاب ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پچاسی ارب روپےبجلی چوروں سے ریکورکیے گئے، سعودی عرب، قطر، کویت، آزربائیجان، یواے ای اورچھ دوسرے ممالک کے ساتھ کئی دوطرفہ معاہدے طے پائے ہیں۔

سات معاہدوں پر کویت کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری طے پائی ہے، پاورسیکٹرمیں 448 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی ہے، کاروباری شکل میں 353 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری پاکستان آئی، تھرمل، ہائیڈل کے کاروبارمیں 120 ملین ڈالرزسے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More