ماورا حسین کی شادی پر بالی ووڈ اداکار نے کیا تحفہ دیا؟ جان کر مداح حیران

سچ ٹی وی  |  Feb 13, 2025

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی کے بعد 7 فروری 2025 کو ان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ سے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جس نے پچھلی بار سے زیادہ بزنس کیا۔

پنک ولا کے مطابق حال ہی میں صنم تیری قسم کے ہیرو ہرشوردھن رانے سے ایک انٹرویو کے دوران ماورا سے متعلق سوال کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی فلم کی ساتھی فنکارہ ماورا کی شادی پر انہیں کوئی تحفہ دیا گیا؟

جواب میں اداکار نے کہا 'میں انہیں فلمز کے نمبرز کے ذریعے نیک خواہشات دینا چاہوں گا چونکہ ہماری فلم کی دوبارہ ریلیز نے کامیاب بزنس کیا'۔

ہرشوردھن رانے نے انکشاف کیا کہ 2016 میں جب فلم صنم تیری قسم ناکام ہوئی تو انہوں نے فلم کے کو اسٹارز، ہدایتکار اور پروڈیوسر سے ملنا یا رابطہ ختم کردیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماورا کی شادی کی تصاویر میں ان کے چہرے پر جو خوشی جھلک رہی ہے وہ باکس آفس پر فلم کے نمبرز دیکھ کر مزید بڑھ جائے گی اس لیے فلم کی دوبارہ کامیابی ماورا کے لیے شادی کا بہترین تحفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More