ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل

سچ ٹی وی  |  Feb 13, 2025

گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ' کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔

اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا 'تیرے بن میں یوں کیسے جیا' لگایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔'

سوشل میڈیا پر 'کسی اور سے شادی نہیں کروں گی' کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More