سپریم کورٹ میں آج ہونے والی نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونی تھی جو اب جمعے کو ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ وزارتِ قانون نے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا
واضح رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک عارضی جج کے تقرر کی منظوری دی تھی۔
نئے ججوں میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد ، جسٹس عامر فاروق ، جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔