صنم تیری قسم‘ کے ہیرو کا ماورا حسین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

سچ ٹی وی  |  Feb 12, 2025

اداکارہ ماروا حسین کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ہیرو ہرش وردھن رانے نے اداکارہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کی ہیں۔

فلم میں ’اندر‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے ہرش وردھن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ماورا حسین کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں اوسطاً 20 اور زیادہ سے زیادہ 45 ری ٹیکس بھی ہوئے۔

صنم تیری قسم کے ہیرو کا کہنا تھا کہ ماورا حسین ایک بہترین اسٹار ہیں۔

انہوں نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہے کہ وہ کیا کر رہی ہیں اور جب وہ کسی کام کے حوالے سے اپنی ذہن بنا لیتی ہیں تو پوری لگن سے وہ کام کرتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ماورا حسین کام میں اپنا 100 فیصد دیتی ہیں۔

ہرش وردھن کے مطابق اداکارہ نے فلم کے ہر منظر کو بخوبی نبھایا اور ہر سین میں ان کے کام کی مہارت نظر آئی۔

انہوں نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب فلم کی پہلی ریلیز کے وقت باکس آفس پر اچھا ردعمل نہیں آیا تھا تو ماوراحسین سمیت ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز سے رابطہ منقطع کرلیا تھا۔

انہوں نے پاکستانی اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ بےحد خوبصورت لگ رہی تھیں اور شادی پر ان کا چہرہ مزید چمک رہا تھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ فلم کو 9 سال بعد رواں ماہ 7 فروری کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا اور حیران کن طور پر فلم نے ریکارڈ کمائی کرکے کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔

مذکورہ فلم کے حوالے سے ’انڈیا فورمز‘ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا نام فائنل کرنے سے قبل فلم ساز 200 سے زائد لڑکیوں کا آڈیشن لے کر انہیں مسترد کر چکے تھے۔

مذکورہ بھارتی فلم جب 2016 میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی تو مجموعی طور پرصرف 8 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو سکی تھی اور اسے ناکام قرار دیا گیا تھا۔

فلم میں پاکستانی اداکارہ نے ’سرو‘ کا مرکزی کردار کیا تھا، جس کے لیے فلمسازوں کو ایک ایسی اداکارہ کی تلاش تھی جو روتے ہوئے بھی خوبصورت دکھائی دے۔

جب کہ ماورا حسین خود بھی اس حوالے سے اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں فلم میں روتے ہوئے خوبصورت لگنے کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More