تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔
حلفاً کہتا ہوں ، 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں ، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ، شاہ محمود قریشی
اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔
واضح رہے چند روز قبل قیادت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے صوبائی صدارت کا عہدہ لیا تھا جس کی جگہ جنید اکبر کو صدارت کا عہدہ دیا گیا تھا۔