پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

لاہور: پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا۔ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025 میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، مچل اسٹارک بھی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے دستبردار

کوالیفائرز میچز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More