امریکہ کے بجائے کہاں پہنچ گئیں؟ پاکستانی لڑکےکی محبت میں کراچی آنے والی اونیجا کی نئی تصویریں وائرل

ہماری ویب  |  Feb 12, 2025

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون نے اب دنیا بھر کو حیران کن موڑ دے دیا ہے! اونیجا اینڈریو رابنسن، جو کراچی میں تقریباً چار مہینے گزار کر واپس امریکا جانے کے لیے دبئی روانہ ہوئیں، اب دبئی میں نئے مقام پر نظر آ رہی ہیں۔

یہ امریکی خاتون 7 فروری کو کراچی سے دبئی کے لیے پرواز ای کے 603 میں سوار ہوئی تھیں، لیکن دبئی پہنچنے کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ وہ نیویارک کی پرواز پر سوار نہ ہو سکیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز نے سب کی توجہ جیت لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اونیجا دبئی کے شہر میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بناتی نظر آئیں، جو اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ انہوں نے نیویارک جانے والی اگلی پرواز چھوڑ دی۔ ان کی یہ ویڈیوز 9 فروری کی تاریخ کو سامنے آئی ہیں، اور اس میں ان کے دبئی میں پاکستانیوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، اب اونیجا کو دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوبارہ ٹکٹ خریدنا پڑے گا کیونکہ ان کی پہلے والی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More