نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

ہم نیوز  |  Feb 11, 2025

نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا،اس موقع پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں،نشریات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 350ایل ای ڈی لائٹس تنصیب کی گئی ہیں۔

کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم میں 2ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں،5ہزار سے زیادہ کرسیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 4ماہ سے کم وقت میں اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کو مکمل کیا گیا ،کراچی اسٹیڈیم کا اہم کام مکمل ہوا،آدھا کام باقی ہے۔

کراچی اسٹیڈیم کا اسٹینڈرڈ لاہور سے بہتر ہے،لوگ سوشل میڈیا پر دعویٰ کررہے تھے اسٹیڈیم نہیں بن پائیں گے،آج ہم جیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر دعوے کرنے والے ہارے ہیں۔

اسٹیڈیم بنانے والے مزدوروں نے 14،14گھنٹے کام کیا،مزدور اس پراجیکٹ کے ہیروز ہیں ،اسٹیڈیم بنانے والے مزدوروں نے 2ماہ تک ایک بھی چھٹی نہیں کی ،کراچی اسٹیڈیم کا ویو بھی لاہور اسٹیڈیم سے بہتر ہے۔

سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

پی سی بی کی ٹیم نے بھی اس پراجیکٹ کیلئے دن رات کا م کیا،ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہونا چاہیے ،جیسے آپ بہادر ہیں ویسے ہماری کرکٹ ٹیم بھی بہادر ہے،ایک آدھ میچ سے ناراض نہ ہوا کریں ،یہ دیکھیں اس ٹیم نے پچھلے چند ماہ میں کیا رزلٹ دیاہے۔

اگرٹیم محنت کرتی نظر آئے تو اس کو داد دینی چاہیے،پی سی بی کوکپتان رضوان،ٹیم اور سلیکٹرز پر پورااعتماد ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں میدان مارے گی،کراچی والوں کو میرا پیغام ہے کہ آپ کا اسٹیڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے،میں پچھلے سال آیا تو کہا گیا کہ یہاں واش روم کا بھی کوئی انتظام نہیں،ہم نےپارکنگ کا بھی انتظام کیا ہے،میئر کراچی اور سندھ حکومت نے ہمیں بہت سپورٹ کیا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کھیلوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،2018میں نیشنل اسٹیڈیم کو سندھ حکومت نے اپ گریڈ کیا تھا۔

سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے قبل نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد

نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت پی ایس ایل کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں،کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،حکومت سندھ بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی،چیمپئنزٹرافی میں شاہینوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹنگ گیم ہونا چاہیے۔

اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی جرسی میں اینٹری ہوئی۔

کپتان محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نیا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے ،مزدوروں نے اسٹیڈیم بنانےمیں بہت محنت کی ،ہم بھی اتنی ہی محنت کریں گے جتنی آپ نے کی ہے۔

امید ہے ویسا رزلٹ آئےگا جیسا مزدوروں کی محنت کا آیا ،ہماری محنت میں کوئی کمی نہیں ہو گی ،آپ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دعا کریں ،ہمیشہ پوزیٹو رہیں اور دعائیں کرتے رہیں ،امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔

سلمان علی آغا نے  کہا کہ افتتاحی تقریب میں بھی کراچی والے بہت تعداد میں پہنچے ہیں ،جتنا شائقین کرکٹ پیار کرتے ہیں، اس سے زیادہ ہم کرتے ہیں ،امید ہے شائقین کرکٹ میچز کیلئے بھی اتنی ہی تعداد میں آئیں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کراچی کیلئے نیا اور خوبصورت اسٹیڈیم بنایا گیا ہے،کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتےہیں ،امید ہے کل بھی کراچی والے میچ میں ٹیم کو سپورٹ کریں گےاورمیچ دیکھنے کیلئے بھی آئیں گے۔

سونا 100 روپے مزید مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 3ہزار 100روپے کا ہوگیا

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے پیار کیلئے ہی کھیلتے ہیں ،پاکستانی ٹیم کو شائقین کی یہی سپورٹ چاہیے ،کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچ دیکھنے نہیں آتے ،امید ہے شائقین میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا چیمپئنز ٹرافی میں کراچی والوں کی سپورٹ چاہیے ہو گی ،یہ ٹیم آپ کی ہے اور آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے،حارث رؤف نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ شائقین کی امید پر اتریں ،ہمیشہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More