9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی،یاسمین راشد، اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید ،عمرسرفراز چیمہ کی جیل میں حاضری کا عمل مکمل کیا گیا۔
تجاوزات خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ
شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری سمیت21ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا،عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔