پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ ماہرین نے بتا دیا

ہم نیوز  |  Feb 10, 2025

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی، ماہر فلکیات

دوسری طرف سعودی عرب ماہ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین فلکیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضا ن کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔

فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضا ن 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس طرح سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More