دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Feb 10, 2025

دبئی ساؤتھ کے ڈیولپرز کو توقع ہے کہ امارات کے ہوائی اڈے کے نئے پسنجر ٹرمینل کی تکمیل کے ساتھ ہی اگلے 2 سے 3 سال میں آبادی میں اضافہ ہوگا، اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فی الحال تقریباً 25 ہزار افراد کا گھر سمجھے جانے والے ماسٹر ڈیولپمنٹ کے رہائشی ضلع میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد رہیں گے۔

دبئی ورلڈ سینٹرل المکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی) میں 128 ارب درہم کا مسافر ٹرمینل آئندہ دہائی میں دبئی کے موجودہ ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز کو مکمل طور پر اپنے دائرہ کار میں لے لے گا۔

دبئی اس طلب کو پورا کرنے کے لیے ’ایئرپورٹ سٹی‘ تعمیر کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دبئی ساؤتھ پہلے ہی امارات بھر میں نئی ترقی کی مانگ میں سرفہرست 5 شعبوں میں سے ایک ہے۔

دبئی ساؤتھ پراپرٹیز کے سی ای او نبیل الکندی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ سال المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر ٹرمینل کے اعلان سے دبئی ساؤتھ میں جائیدادوں کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے اس علاقے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، اس کے نتیجے میں، جنوبی دبئی میں جائیدادوں کی زیادہ مانگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ رفتار برقرار رہے گی اور ابتدائی سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

یہ دبئی کی سب سے بڑی، 145 مربع کلومیٹر کی ماسٹر ڈیولپمنٹ ہے، جس میں ہوا بازی اور لاجسٹکس کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں مخلوط استعمال اور رہائشی برادریاں شامل ہوں گی۔

اس کی ویب سائٹ کے مطابق، ماحولیاتی نظام میں 5 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیش کیے جائیں گے، اس کے پاس ہوا، زمین اور سمندر کو جوڑنے والا ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر ہوگا۔

ایک بار جب نیا ہوائی اڈہ مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا، تو نبیل الکندی کو توقع ہے کہ یہ ترقی مستقبل کی ترقی کے لیے کلیدی مرکز کے طور پر ابھرے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہوائی اڈے کی تکمیل سے دبئی جنوبی علاقے میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا، اور نئی جائیدادوں، دفاتر، خوردہ، ہسپتالوں اور دیگر سماجی بنیادی ڈھانچے کے لیے محرک کے طور پر کام کرے گا۔

پلس بیچ فرنٹ کا فیز -ون جو 288 یونٹس پر مشتمل ہے، حال ہی میں مکمل ہوا تھا، ڈیولپر 2025 کی پہلی ششماہی کے اختتام تک اسی منصوبے کے دیگر مراحل میں اضافی 500 یونٹس فراہم کرنے جا رہا ہے۔

ایک اور منصوبہ ’ساؤتھ لیونگ‘ فروخت ہو چکا ہے، اور اس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

ایشیا کے سب سے بڑے نجی پراپرٹی ڈیولپر بی ٹی پراپرٹی ڈیولپر کے ساتھ ایک معاہدے میں دبئی ساؤتھ کے گالف ڈسٹرکٹ کے اندر گیٹڈ ماسٹر کمیونٹی کی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More