سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ ، جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 10, 2025

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 بنائے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریز نے شاندار سنچری کرکے 150 رنز بنائے ۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔ جبکہ جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More