سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کرنے سے متعلق اسرائیلی بیان کو مسترد کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی وزیر اعظم فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کا بیان غزہ میں سنگین جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی منظور نہیں ہے۔ اور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق مل کر رہے گا یہ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر دیگر عرب ممالک کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے ، اسحٰق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

مصر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More