خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خارجی ہلاک

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3 خارجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More