پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینریک نوکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ اور کوربن بوچ کو جنوبی افریقن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اینریک نوکیا بیک انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔ اور اگر 2 اسپنرز کی ضرورت پڑی تو کھلائیں گے۔ ٹیم متحد ہے اور اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا کو ہوم گرائونڈ پر ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

ٹیمبا باؤما نے کہا کہ کافی دیر بعد پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔ اور چیمپئنز ٹرافی سے پہلے 3 ملکی سیریز سے تیاری میں موقع ملے گا۔ اینریک نوکیا کی انجری سے جنوبی افریقا کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ اینریک کی جگہ کوربن بوش کو منتخب کیا ہے وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کھلاڑیوں کے ساتھ سہ فریقی سیریز ایک چیلنج ہو گا۔ تاہم 3 ملکی سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More