کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ اور اس وقت کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کو اب چارج پارکنگ کے 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More