عمران خان کے دل میں کیا ہے ، کچھ نہیں کہہ سکتا ، ملاقات میں ناراضی کی بات نہیں کی ، علی امین

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ایک انٹرویو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، عمران خان نے ملاقات کے دوران ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔

صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی ، جنید اکبر

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں ، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی، ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More