صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی ، جنید اکبر

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ، مذاکرات کی پیشکش قبول نہیں کر سکتے ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان افراد کے نام عمران خان کو دوں گا۔

انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں کون کتنے بندے لے کر آیا۔

حکومت نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دینے کیلئے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی ، جنید اکبر

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More