چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

ہم نیوز  |  Feb 07, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شاباش دی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کامیچ دیکھنے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو زہیں، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قذافی اسٹیڈیم آپ کا اسٹیڈیم ہے،اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں آپ کی محنت شامل ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی جیتیں گے۔

فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، مچل سینٹنر

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ ان ورکرز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کریں۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا،انہوں نے تمام ٹیبل پر جا کر ورکرز سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More