امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت کیخلاف بڑا اقدام اٹھاتےہوئے پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
وائٹ ہاؤس نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے حکام ، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
ٹرمپ نےغزہ میں امریکی فوج بھیجنےکا ابھی وعدہ نہیں کیا، وائٹ ہائوس
اس کے علاوہ عالمی فوجداری عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ المی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا، فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔