لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ
پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے کے دو ہار، کڑے ، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑی غائب تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے، گھر کے 2 ملازمین کو زیر حراست لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔