نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بولر نعمان علی کو مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کرلیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ماہ جنوری 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس بار پلیئر آف دی منتھ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جومیل کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے دو میچز میں 19 وکٹیں لیں جبکہ 85 رنز بھی بنائے۔

دوسرے نمبر پر پاکستانی بولر نعمان علی ہیں جنہوں نے دو میچز میں 16 وکٹیں لیں اور تیسری نامزدگی بھارت کے بولر چکرورتی کی ہوئی جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں لی ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ان کھلاڑیوں کو شائقین ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ حمایت حاصل کرنے والے کھلاڑی کو تین دن کے بعد آئی سی سی کی جانب سے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More