پاکستان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو غیر منصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہماری پوزیشن بڑی واضح ہے ، پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ،عالمی برادری غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور چینی وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات ہوئی، پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے۔