عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کسی بھی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔ 

ایک رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ جیل میں کسی بھی زیر حراست شخص کو خط لکھنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن ان خطوں کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں کسی قسم کی انتشار پسندی یا دہشتگردی کا پیغام نہ ہو۔

عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یا کسی دوسرے ملزم نے جیل سے کسی خط کو ارسال کرنا ہوتا، تو اسے جیل کی انتظامیہ سے قلم اور کاغذ حاصل کرکے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جمع کروانا پڑتا۔ اس کے بعد خط کا جائزہ لے کر ارسال کرنے کی اجازت دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل میں ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنا ممکن نہیں، اور ان کا پیغام رسانی کا یہ طریقہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ جیل میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More