مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں ، دو کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔

پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد، حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔

فیصل آباد، کشتی حادثات کے تناظر میں ائیر پورٹ پر چیکنگ سخت، درجنوں مسافرآف لوڈ

میتیں واپس لانے کے موقع پروفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مقامی حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران صرف 13 لاشیں ملیں جن کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ باقی لاشیں نہیں ملیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More