پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخارکی ویکسین کی عدم دستیابی

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

لاہور، پنجاب میں عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے کہا ہے کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ 2روز میں حل کر لیا جائے گا۔سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں، 2 روز میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی  بحال ہو جائے گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا وافر اسٹاک مارکیٹس میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More