پی ٹی آئی کی 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال،یہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Feb 06, 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔

وفاقی وزیر دفاع  خواجہ آصف  نے کہا کہ 8فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے،  پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی۔

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

19فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے، یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے۔

یہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، سیاسی مفادات کیلئے بانی پی ٹی آئی اس قدرگرسکتا ہے شاید سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More