آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
وہ ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ کٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے
آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورت حال واضح ہو گی۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے لیکن پیٹ کمنز اور جوش ہیزل بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔