پشاور، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
صدرلوکل کونسل ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی، صوبائی حکومت کو 10 فروری تک مطالبات کی منظوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
مطالبات نا مانے گئے تو14 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے، 17 فروری کوجناح پارک میں دھرنا شروع کریں گے۔
25 فروری کوصوبے کی تمام اہم شاہراہوں کو بند کریں گے، صوبائی وزراء کی جانب سے 20 دنوں میں مطالبات حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔