لاہور، ایک ماہ میں 6 لاکھ 73 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے

ہم نیوز  |  Feb 05, 2025

لاہور، ایک ماہ میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب  کے مطابق 4لاکھ سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 2لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

55 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، 2500 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، گزشتہ ماہ 16ہزار 600 سے زائد خواتین نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More