پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

پنجاب حکومت نے رواں سال رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے بھر میں مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سمری ارسال کر دی۔

سمری کے مطابق مستحق خاندان کو رمضان پیکیج کی مد میں گھر کی دہلیز پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے، بینک اف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔

وزیر اعظم کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

پے آرڈر ملنے کے بعد فی خاندان بینک میں جمع کروا کر رقم وصول کرے گا۔کیش وصول کرنے کے لئے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک کروانا لازم ہو گا۔

سمری کے مطابق رمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک کو 51 کروڑ 9 لاکھ روپے سروس چارجز کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔

پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مدمیں 82 کروڑ پانچ ادا کئے جائیں گے،پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب رمضان پیکج پر عملدرآمد کروائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More