ڈیپ سیک کے بعد چیٹ جی پی ٹی کا بھی بڑا اعلان

سچ ٹی وی  |  Feb 04, 2025

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے اے آئی چیٹ میں نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے ریاضی، سائنس اور دیگر تکنیکی اور سائنسی موضوعات پر زیادہ مہارت رکھنے والے اے آئی ماڈیول 03 منی کو متعارف کرادیا۔

مذکورہ ماڈیول چیٹ جی پی ٹی کی ایپ اور ویب براؤزر کو اپڈیٹ کرکے استعمال کیا جا سکے گا جب کہ اسے کمپنی کے ’ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس‘ (اے پی آئی) میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مذکورہ ماڈیول کو کمپنی نے اپنے تیز ترین ماڈیول 01 جیسا قرار دیا ہے، تاہم مذکورہ ماڈیول سستا ترین سمجھا جاتا ہے۔

کمپنی نے پہلی بار اپنے تیز ترین اے آئی ماڈیول کو صارفین کے لیے مفت قرار دیا ہے، تاہم صارفین اس کے ابتدائی اور محدود فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی عام طور پر اچھے اور بہتر فیچرز کو سبسکرپشن کے تحت استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم چینی کمپنی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے متبادل ڈیپ سیک کو متعارف کرائے جانے کے بعد اب کمپنی نے اپنے تیز ترین ماڈیول کے متعدد فیچرز مفت میں متعارف کرائے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مارکیٹ میں آنے کے بعد اوپن اے آئی سمیت دیگر کمپنیاں بھی اے آئی چیٹ بوٹس کے زیادہ تر فیچرز تک صارفین کو مفت رسائی دیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More