دیواروں اور گاڑیوں پر لگنے والے سستے سولر پینلز تیار

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے ایسے سولر پینلز تیار کر لئے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنی رکھتے ہیں ۔

کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے ، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی طور پر یہ پروسکائٹ سولر پینلزبنائے گی۔

کرپشن کے الزامات پر کسی وزیر کو نہیں ہٹایا جا رہا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

یہ سولر پینلز سلیکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے ، تیاری کا سادہ انداز رکھتے اور کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں ، پھر لچکداری کے باعث انہیں دیوار ،گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے ۔

جاپانی حکومت اگلے پانچ برسوں میں یہ پینلز سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ، میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر 20 ہزار میگا واٹ بجلی بنانا چاہتی ہے ۔

پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط

چین جلد پروسکائٹ سولر پینلز بنانے میں عالمی لیڈر بن جائیگا کیونکہ ان کا میٹریل ، ٹن اور لیڈ وہیں زیادہ ملتا ہے ،چینی کمپنیاں بھی سلیکون اور پروسکائٹ مادوں کے اشتراک سے 39 فیصد ایفیشنی والے سولر پینلز بنانے لگی ہیں،یہ پینلز شمسی توانائی میں انقلاب لے آئیں گے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More