چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

ہم نیوز  |  Feb 02, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹکٹ 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے،دوسری جانب پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ:تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ  شائقین کرکٹ اضافی ٹکٹس آن لائن حاصل کرسکتے ہیں،اضافی ٹکٹوں کا فیصلہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلہ دیش میچز کے آن لائن ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا۔

احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونے والے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش آئند ہے ، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے،پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More