سوڈان میں باغی فوج کا بازار پر حملہ ، 56 افراد ہلاک ، 158 زخمی

ہم نیوز  |  Feb 02, 2025

سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے خرطوم شہر کے بازار پر حملہ کرکے 56 افراد کو ہلاک کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے  اُم درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں 158 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 20 افراد ہلاک

واضح رہے ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More