وسائل کے درمیان جو آئے نوجوان اسے ہٹا دیں، گورنر سندھ

ہم نیوز  |  Feb 02, 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی۔ وسائل کے درمیان جو آئے نوجوان اسے ہٹا دیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آئی ٹی ٹیسٹ انتظامات کا جائزہ لینے ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ نوجوانوں نے گورنر سندھ کی آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔

گورنر سندھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے۔ اور صوبے کے نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں بھرپور شمولیت کامیابی کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا آئی ٹی میں بڑھتا ہوا رجحان حوصلہ افزا اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترمیم میں برابر کی شریک ، دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے ، بیرسٹر سیف

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کیا شہر میں بجلی پانی مل رہے ہیں، روزگار مل رہا ہے؟۔ کیا یہاں ہمارے نوجوانوں کے لیے نوکریاں انتظار کر رہی ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے درمیان جو آئے نوجوان اسے ہٹا دیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ہم نہیں لگاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More