ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، برفباری اور دھند کے حوالے سے چ کی نئی پیشگوئی آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سیاحوں کیلئے خوشخبری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سی دھند کی توقع ہے۔
گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ، قلات منفی 8 ، کالام منفی 6 ، کوئٹہ منفی 5 ، استور منفی 4 ، ہنزہ، دیر، مری، پارا چنار اور سکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔