اداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ’شادی کا کارڈ‘ سوشل میڈیا پر وائرل

اردو نیوز  |  Feb 01, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں اداکاروں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اب ان کی شادی کا کارڈ انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کارڈ کی تصویر میں شادی کی تاریخ 2 فروری لکھی گئی ہے جبکہ تقریب کے اوقات کار چار بجے بتائے گئے ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے جڑے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس یہ دعویٰ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ کبریٰ اور گوہر کا نکاح رمضان سے قبل سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوگا جس میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شریک ہوں گے۔ 

کبریٰ اور گوہر نے تاحال شادی کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کی۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں یا ان کی پبلک ریلیشن ٹیم کی جانب سے نکاح کے مقام اور دیگر شادی کی تقریبات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ 

گزشتہ کئی ہفتوں سے کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور کچھ روز قبل دونوں نے ایک دلچسپ انداز میں اپنے دوستوں سے ویڈیو کے ذریعے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ شیئر کی تھی۔ 

اپنی پوسٹ میں اداکاروں نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا تھا ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

کبریٰ اور گوہر پہلی بار ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور وہ ہمیشہ اپنے انٹرویوز میں ایک دوسرے کی تعریف کرتے دکھائی دیتے تھے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More