او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی

ہم نیوز  |  Jan 31, 2025

او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق دونوں کنوؤں سے 610 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جبکہ 85لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کی پیداوار کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل  نے  سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13 دسمبر 2024 کو دے دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More