سینیٹر فیصل واوڈا کے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل آ گیا۔
گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیرِ بحث آیا تھا ، فیصل واؤڈا نے اجلاس میں بتایا کہ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
ایف بی آر کے افسران کی جانب سے مارے جانے کی دھمیکاں مل رہی ہیں،فیصل واوڈا کا الزام
ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے فیصل واوڈا کو دھمکیاں نہیں دیں ، افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
ایف بی آر افسران نے کہا کہ فیصل واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں ، افسران کی عزت و وقار کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔