امریکا سے 19 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی میں آئی امریکن خاتون اونیجا بیمار پڑ گئیں۔
پاکستان آنے والی امریکن خاتون جو شادی کے خواب سجا کے آئی تھی اسے محبت نہ مل سکی، نوجوان کے گھر والوں نے اس کی شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
جس کے بعد خاتون نے بھی امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا، اس موقع پر تین پاکستانی شہریوں نے شادی کی حامی بھرتے ہوئے اپنی ڈیمانڈ بھی اسے بتا دی ہیں۔ریٹائرڈ ملازم اور 62سالہ نابیناسمیت 3افراد نے شادی کی پیشکش کی، ان میں سے ایک نے مسلمان ہونے کی شرط رکھی ہے۔
امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس والوں نے کمرہ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسے ٹیپو سلطان تھانے والے لے گئے، آرام نہ کرنے کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔
مری سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
بعد ازاں امریکی خاتون کو سماجی رہنما رمضان چھیپا اپنے فلاحی ادارے میں لے گئے، ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔
امریکی خاتون خواتین رضاکار کے ساتھ رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ امریکی خاتون کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، ہم یہ سب کچھ انسانی خدمت کی بنیادوں پر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔