اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد کو چھو لیا

ہم نیوز  |  Jan 31, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی استحکام دیکھنے میں آیا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 784 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ  ، 14 ہزار کی حد عبور کر لی۔

مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان ، اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال

گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تھا  اور 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More